جنرل (ر) فیض حمید کی کابل میں پی گئی چائے کا ایک بار پھر ذکر

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو آپس کے معاملات حل کرنے چاہییں، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اگر وزیر خارجہ رہتا تو کابل کا دورہ ضرور کرتا لیکن مسائل ہمیشہ سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنرل ( ر ) باجوہ اور فیض حمید نے آئین توڑا؟ شاہد خاقان عباسی کا نیا موقف سامنے آگیا

بلاول بھٹو نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ آپ کو یاد ہوگا افغانستان میں ایک چائے کا کپ بھی پیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ طالبان نے جب افغانستان میں کنٹرول سنبھالا تو اس کے بعد اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے کابل کا دورہ کیا تھا، اور وہاں عوامی مقام پر چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ان کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں فیض حمید نے تحریک انصاف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، شیر افضل مروت

جنرل فیض حمید کی اس تصویر کو لے کر ملک کے اندر اور باہر خوب تبصرے ہوئے تھے، جبکہ انڈین میڈیا کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بھی چلائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے