جوان لڑکیوں سے معاشقے لڑانے والے سینیئر ہالی ووڈ اداکار

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی تاریخ میں لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ ایسے معاشقوں نے حاصل کی جن میں عمر کا نسبتاً بہت بڑا فرق شامل ہے۔ ہالی ووڈ کے بعض سینیئر اور ’بزرگ‘ اداکاروں کا جوان لڑکیوں اور خواتین سے معاشقے لڑانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ آئیے! جانتے ہیں کہ ان اداکاروں کی فہرست میں کون کون شامل ہے:

لیونارڈو ڈی کیپریو

معروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اس فہرست میں سب سے نمایاں ہیں۔ 49 سالہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا 25 سالہ اطالوی ماڈل ویٹوریا سیریٹی سے معاشقہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب ان دونوں کو سانتا باربرا، کیلفورنیا کے ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان دونوں کی پہلی ملاقات کینز فلم فیسٹیول میں فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کے موقع پر ہوئی تھی۔ لیونارڈو اور ویٹوریا کی منگنی سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم ذرائع نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔ اس کے باوجود 49 سالہ اداکار کی جواں سالہ لڑکیوں میں دلچسپی سے متعلق میمز کا سلسلہ آج کل زور و شور سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر دبئی میں بھارتی گلوکار کے ساتھ کیا کررہی ہیں؟

بریڈ پٹ

’فائٹ کلب‘ ایکٹر بریڈ پٹ 60 برس کے ہوچکے ہیں لیکن پھر بھی ہار ماننے کو تیار نہیں۔ بریڈ پٹ 2022 سے 31 سالہ جیولری ڈیزائنر اینیس ڈی رامون کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔ انجیلینا جولی سے طلاق کے بعد بریڈ پٹ کو ایمیلی راٹاجکواسکی سمیت متعدد خواتین کے ساتھ عشق لڑاتے دیکھا گیا، تاہم اینیس ڈی رامون کے معاملے میں بریڈ پٹ گزشتہ 2 برس سے مستقل مزاج واقع ہورہے ہیں۔ ان دونوں کو ایک ساتھ پہلی مرتبہ نومبر 2022 میں لاس اینجلس میں ’بونو کانسرٹ‘ میں دیکھا گیا تھا۔

اس وقت اینیس ڈی رامون اپنے شوہر پال ویسلے سے طلاق لے چکی تھیں۔ بعد ازاں، بریڈ پٹ کی فلم ’بے بی لون‘ کے پریمیئر کے موقع پر دونوں ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈالے گھومتے نظر آئے۔ رواں برس اطلاعات منظر عام پر آئیں کہ رامون اب بریڈ پٹ کے ساتھ ان کے گھر پر رہنے لگی ہیں اور دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک سے شادی سے پہلے ثانیہ مرزا کی کس اداکار سے دوستی مشہور تھی؟

بریڈلی کوپر

معروف اداکار بریڈلی کوپر بھی 49 برس کے ہوگئے ہیں۔ ’امریکن اسنائپر‘ اور اے اسٹار از بورن‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بریڈلی کوپر اپنے سے 20 برس چھوٹی 29 سالہ سپر ماڈل گرل گیگی حدید کی محبت میں گرفتار ہیں۔ ان دونوں کو پہلی مرتبہ اکتوبر 2023 میں نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 🍒 (@lolita)

پھر مارچ 2024 میں یہ دونوں ایک دوسرے سے رومانس کرتے پائے گئے۔ اپنی اپنی زندگی میں مصروف رہنے والے یہ دونوں اسٹارز طلاق یافتہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان ہونے والی یہ دوستی اب ایک سنجیدہ رشتے میں بدل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ گیتھیکا تیواری نے پاکستانی اداکار فیروز خان سے شادی کے لیے مذہب بدلنے کا فیصلہ کر لیا؟

الپچینو

’گاڈ فادر‘ اور ’سینٹ آف اے وومن‘ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں اپنی اداکاری سے دنیا کو حیران کردینے والے الپچینو بھلے 84 برس کے ہوچکے ہیں لیکن ان کی رنگین مزاجی آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔ الپچینو ویسے تو کافی عرصہ سے خبروں سے دور تھے لیکن 2023 میں وہ اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے جب ان کے ایک ترجمان نے انکشاف کیا کہ ان کی 30 سالہ گرل فرینڈ نور الفلاح ان کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Us Weekly (@usweekly)

الپچینو اور کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر نور الفلاح کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ اپریل 2022 میں لاس اینجلس میں دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں کے ہاں بیٹے کی پیدائش جون 2023 میں ہوئی جس کا نام رومن پچینو رکھا گیا تھا۔ تاہم نور نے جلد ہی بیٹے حوالگی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی جس میں بچے کے باپ کو اس سے ملنے کی اجازت بھی شامل تھی۔ تاہم اس منفرد جوڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور بچے کی حوالگی کے لیے دونوں میں معاہدہ طے پاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کے معاملے میں بدقسمت ہوں: سلمان خان

رابرٹ ڈی نیرو

80 سالہ رابرٹ ڈی نیرو اس فہرست میں واحد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے کم از کم کسی جوان خاتون کے ساتھ افیئر نہیں چلایا، تاہم دل کے ہاتھوں مجبور ڈی نیرو اپنے سے 15 سالہ چھوٹی خاتون 65 سالہ مارشل آرٹس انسٹرکٹر ٹفنی چین سے عشق فرما رہے ہیں۔ ان دونوں کو پہلی بار 2015 میں فلم ’انٹرن‘ کے سیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ان دنوں رابرٹ ڈی نیرو شادی شدہ تھے، تاہم 2018 میں انہوں نے اپنی اہلیہ گریس ہائی ٹاور کو طلاق دے دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Just Jared (@justjared)

رابرٹ دی نیرو اور ٹفنی چین 2021 میں یورپ کے ٹور پر نکلے جہاں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ۔ گزشتہ برس مئی میں ان دونوں کے ہاں بیٹی جیا کی پیدائش ہوئی۔ یہ رابرٹ ڈی نیرو کی ساتویں اولاد تھی۔ سوشل میڈیا پر رابرٹ ڈی نیرو پر اس حوالے سے تنقید بھی کی گئی جس کے جواب میں اداکار نے واضح کیا تھا کہ بیٹی کی پیدائش منصوبہ بندی کے تحت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیر رانجھے کا قصہ محبت کی داستان تھی یا ایک بھونڈی سیاسی چال؟

ٹوبی میگوائر

فلم اسپائیڈر مین سے شہرت حاصل کرنے والے ٹوبی میگوائر بھی کسی سے کم نہیں۔ لیونارڈو ڈی کیپریو کی طرح انہیں بھی کم عمر خوبرو لڑکیوں سے معاشقہ کرنا پسند ہے۔ 49 سالہ ٹوبی میگوائر کو رواں ماہ کے آغاز میں 20 سالہ ماڈل للی چی کے ساتھ ایک پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Just Jared (@justjared)

ان کی وائرل ہونے والے تصاویر پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا تھا، تاہم ان دونوں کی جانب سے ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp