سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟ رانا ثنااللہ نے ججز پر سوال اٹھا دیا

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ججز سے کہوں گا وہ سوشل میڈیا پر توجہ نہ دیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت دینے کی ضرورت کیا ہے، اگر آپ اتنا فکرمند ہونے لگیں تو مہم چلانے والے سمجھتے ہیں وہ کامیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس طارق محمود جہانگیری مخالف سوشل میڈیا مہم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی میں فریقین کو نوٹسز جاری

رانا ثنااللہ نے کہاکہ جس طرح کی صورتحال بنی ہوئی ہے اس میں کوئی بھی محفوظ نہیں، وی لاگ میں جس کا جو جی میں آتا ہے کسی کے بھی متعلق بول دیتا ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ اس سے متعلق قانون تو آنے دیں، ٹھیک ہے مس یوز ہوگا لیکن عدالتیں موجود ہیں ٹھیک کرلیں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری مخالف سوشل میڈیا مہم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں توہین عدالت کیس: جسٹس بابر ستار کی معلومات لیک کرنے پر خفیہ اداروں سمیت دیگر کو نوٹس

اس کے علاوہ ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کے خلاف چلائی گئی سوشل میڈیا مہم پر بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp