صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ زراعت ہمارا مستقبل ہے لیکن ہمارے کچھ دوستوں کو اس کی سمجھ نہیں آرہی اور ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔
لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں پر نہیں بڑے کاشتکاروں پر ٹیکس لگے گا کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے۔ ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں صدر مملکت آصف زرداری کا کچھی کینال منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے پر زور
آصف زرداری نے کہاکہ دنیا کی ایک مضبوط لابی مسلمانوں میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ زندگی میں ہر قسم کی مشکل آتی ہے جس کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ مجھ پر جتنی تنقید ہوتی ہے میرے خیال میں کسی اور شخص پر نہیں ہوئی ہوگی، میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں۔
آصف زرداری نے کہاکہ مودی کے کھرب پتی دوستوں نے ایک مودی میڈیا بنا دیا ہے، میں ٹی وی نہیں دیکھتا اور غیبت کو اپنے لیے ثواب کا باعث سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے پر زور
آصف زرداری نے کہاکہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، آپ اپنی بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ لیکن یہاں پر بھی سوشل سیکٹر اور کیپٹل سیکٹر کی گروپنگ ہے۔