کراچی: ایف آئی اے نے زائدالمیعاد اور ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی، ملزم گرفتار

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے ذریعے غیرملکی کمپنیوں کی غیرقانونی اور زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن رومی ملیر کینٹ میں کارروائی کی گئی جہاں ملزم انوپ کمار نے اپنے دفتر میں اسٹور رکھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: کوریئر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ترجمان کے مطابق ملزم سے برآمد شدہ ادویات امریکا اور دیگر ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار شدہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم مذکورہ ادویات کی آئن لائن بذریعہ فیس بک فروخت میں مصروف تھا اور اس نے Vitamindec کے نام سے فیس بک پر پیج بنا رکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں مختلف غیر ملکی کمپنیوں کے درآمد شدہ صابن، شیمپو، کاسمیٹکس مصنوعات اور نیوٹریشن ادویات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ’یہ ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی اور ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی

ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ ادویات اور مصنوعات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی