قومی کرکٹر عامر جمال انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے دوران انجری کا شکار

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے لیے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

واروکشائرکاؤنٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عامر جمال کو کمر کی تکلیف ہوئی ہے، اس لیے وہ اگلے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ عامر جمال بھرپور محنت کے باوجود بولنگ کرانے میں ناکام رہے ہیں، کیونکہ ان کو جسم میں تکلیف کا سامنا ہے۔

واروکشائرکاؤنٹی کے مطابق عامر جمال سے معاہدہ 19 جولائی تک تھا، تاہم ری ہیب پلان کے مطابق اب وہ معاہدے تک فٹ نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب عامر جمال نے کہا ہے کہ مجھے پہلی مرتبہ اس انجری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اب مکمل فٹ ہونے پر میرا فوکس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp