عمران خان اپنے دور میں فون ٹیپنگ کے فوائد بیان کرتے تھے، آج مخالفت کیوں؟ خواجہ آصف

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جو لوگ کل تک فون ٹیپنگ کی تعریفیں کررہے تھے آج مخالفت کررہے ہیں، عمران خان اپنے دور حکومت میں تو اس کے فوائد بیان کررہے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا اور برطانیہ میں بھی فون ٹیپنگ کی جاتی ہے، عمر ایوب ماضی کی باتیں کیوں بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فون ٹیپنگ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر قانون

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ون پوائنٹ ایجنڈے پر اے پی سی بلائی ہے تاکہ تمام امور طے کر لیے جائیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں آپریشن کی حمایت کی جبکہ باہر آکر کوئی اور بات کی۔ ہم دہشتگردوں کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں یہ کہتے ہیں آپریشن نہ کرو۔

انہوں نے کہاکہ سیاستدان کم از کم دہشتگردی کے مسئلے پر تو اکٹھے ہوں، کب تک مائیں اپنے جوان بیٹوں کو قربان کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں حکمرانوں نے فون ٹیپنگ قانون منظورکرکے اپنی ہی شہ رگ کاٹ لی، عمرایوب

خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی فائل ابھی بھی ٹیبل پر ہے، لیکن ہم نے جب جب ان کو مذاکرات کی آفر کی انہوں نے مسترد کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp