بھارت نے دنیا کی پہلی سی این جی بائیک متعارف کرا دی

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کمپنی بجاج آٹو نے حال ہی میں دنیا کی پہلی سی این جی موٹرسائیکل، بجاج فریڈم 125 لانچ کی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موٹرسائیکل کی آپریٹنگ لاگت پیٹرول والے ماڈل سے تقریباً 50 فیصد کم ہے۔ بجاج فریڈم 125 میں سی این جی اور پیٹرول کے لیے ایک ایک ٹینک کے ساتھ دوہری ایندھن کی صلاحیت ہے۔

بجاج فریڈم 125 سی این جی کی رینج 334کلومیٹر ہے، جس میں سی این جی اور پیٹرول دونوں ٹینک بھرے ہوئے ہیں۔ بائیک کو 125 سی سی انجن لگایا گیا ہے، انجن کو 5 اسپیڈ گیئر باکس سے جوڑ دیا گیا ہے۔ بائیک سی این جی موڈ میں 102 کلو میٹر اور پیٹرول موڈ میں 165 کلو میٹر کی مائلیج کا دعویٰ کرتا ہے۔ لہذا سی این جی اور پیٹرول دونوں ٹینکوں کے ساتھ مکمل رینج 334 کلومیٹر ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے ای بائیک کو فروغ دینے کے لیے 4ارب روپے مختص کردیے

موٹر سائیکل سی این جی موڈ میں ہی شروع ہوتی ہے، جبکہ جو سی این جی پر چلنے والی گاڑیاں ہیں اس کے برعکس پٹرول موڈ میں شروع ہوتی ہیں اور بعد میں سی این جی موڈ میں سوئچ کرتی ہیں۔ سی این جی ٹینک خالی ہونے کی صورت میں، سوار پیٹرول موڈ پر جاسکتے ہیں۔

بائیک میں جدید ٹیکنالوجی کی پیکجنگ بھی دی گئی ہے اور مضبوط ٹریلس فریم اور منسلک مونوشاک دیا گیا ہے۔ ا س کے علاوہ کمپنی نے موٹرسائیکل میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس دیے ہیں جو کہ موجودہ وقت میں سب سے زیادہ مقبول فیچرز میں سے ایک ہے۔

اس بائیک کے مختلف ویریئنٹ ہیں جن کی الگ الگ قسمیں ہیں، اس طرح اگر قیمت کی بات کریں تو اس کی قیمت لگ بھگ 95ہزار بھارتی روپے سے شروع ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ای بائیک کو فروغ دینے کے لیے 4ارب روپے مختص کردیے

بھارتی وزیر ٹرانسپورٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جہاں عام موٹرسائیکل میں پیٹرول کا خرچہ بھارتی 2روپے25پیسے فی کلومیٹر آتا ہے وہیں سی این جی موٹربائیک کی مدد سے یہ خرچہ 1روپیہ فی کلومیٹر پر آجائیگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی بائیک متعارف کروانے کا مقصد ایک طرف فیول کی بچت کرنا ہے تو دوسری طرف ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟