ٹوتھ پیسٹ پر موجود مختلف رنگوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر موجود مخصوص رنگ کا چھوٹا مربع  ٹوتھ پیسٹ میں موجود قدرتی اجزا کی نشاندہی کرتا ہے۔

ویڈیو پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب کے نیچے جو چھوٹا رنگین مربع نظر آتا ہے وہ دراصل پروڈکٹ میں موجود اجزا سے متعلق کوڈ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنا ٹوتھ برش کتنے دنوں بعد بدل لینا چاہیے، 99 فیصد لوگ لاعلم کیوں؟

ویڈیو پوسٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اگر ٹوتھ پیسٹ پر نیچے ایک سبز رنگ کا مربع ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ صرف قدرتی اجزاسے بنایا گیا ہے۔

یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر نیلے رنگ کے مربع کے نشان کا مطلب ہے کہ اس میں قدرتی اجزا اور ادویات کا مرکب ہے، سرخ نشان کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اور کیمیائی اجزا دونوں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naddy Tripsy (@nadleneyebbi)

ویڈیو میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اگر ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر کالے رنگ کا مربع ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اس ٹوتھ پیسٹ میں صرف کیمیائی اجزا شامل ہیں۔

طبی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

یتھارتھ سپر اسپیشلٹی اسپتال انڈیا میں ڈپارٹمنٹ آف ڈینٹسٹری میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر ونود تیاگی کے مطابق ویڈو میں کیا گیا یہ دعویٰ یکسر غلط ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : ویتنام: ٹوتھ پیسٹ کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ڈاکٹر ونود تیاگی کا کہنا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر رنگین مربع کو’آئی مارکس’ یا ‘کلر مارکس’ کہا جاتا ہے، یہ پیکیجنگ اور کاٹنے کے مقاصد کے لیے مینوفیکچرنگ کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں، وہ مشینوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ ٹیوبوں کو کہاں سے کاٹنا اور سیل کرنا ہے، اس مخصوص رنگ کے مربع کا پروڈکٹ کے اجزا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری حکام کی جانب سے ٹوتھ پیسٹ کے اجزا پیکیجنگ پر درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، صارفین کو مصنوعات کے بارے میں درست تفصیلات کے لیے پیکجنگ پر درج معلومات پر انحصار کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا دانت لگوانا کینسر کا باعث بن سکتا ہے؟

ممبئی میں دانتوں کے ڈاکٹر سچن دیپک مہتا بھی ڈاکٹر ونود تیاگی سے اتفاق کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہیں۔’ ٹوتھ پیسٹ ٹیوب پر نیچے دیا گیا چھوٹا مربع ٹوتھ پیسٹ کی ساخت یا اجزا کی نشاندہی نہیں کرتا۔‘

ڈاکٹر سچن دیپک مہتا کا کہنا ہے کہ یہ رنگین مربع ٹیوب مصنوعات کو سیل کرنے والی مشینوں پر لگے روشنی کے سینسر کی مدد کرتا ہے، یہ مینوفیکچرنگ کے عمل کے دوران ٹیوبز کو کاٹنے اور سیل کرنے کے عمل کو یقینی بناتا ہے۔

ڈاکٹر تیاگی مزید بتاتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ میں عام طور پر کئی اہم اجزا ہوتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کا الگ مقصد ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp