عمران خان کی فوری رہائی ممکن نہیں، عدم استحکام کی سازش ناکام بنائیں گے، رانا ثنا اللہ

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی جلد رہائی متوقع نہیں ہے، ان کی بھوک ہڑتال کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ ان کو کوئی بھی مشورہ دیا تو انہوں نے ماننا ہے ہی نہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن عمران خان مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کو مجرمانہ سرگرمیوں کی تفتیش کے لیے کال ٹریس کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ کال ٹریس کرنےکی وجہ قومی سلامتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملکوں کی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام پر ہے، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ اگر فون ٹیپنگ کو مس یوز کیا جائے تو وہ غلط ہے، پہلے بغیر کسی قانونی پروسیجر کے یہ کام کیا جاتا تھا، جو چیز پیش کی جائے گی تو پیش کرنے والا اس کی ذمہ داری بھی لے گا۔

’ثابت کرنا ہوگا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ تھا یا کسی جرم کو روکنے کے لیے ٹیپنگ کی گئی‘۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ 9مئی واقعات کے ثبوت ہیں، جو واقعات کر رہے تھے انہوں نے خود اپنی سلفیاں اور ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں، ایک آدمی حملہ کر رہا ہے اور وہی ویڈیو بھی بنا رہا ہے، ایک آدمی ملک کے اداروں پر حملہ کرنے کی سیاست کررہا ہے۔

’9مئی کو منظم طریقے سے پاکستان کے دفاعی اداروں پرحملے کیے گئے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال پر وہ کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے، یہ ان کی اپنی حکمت عملی ہے، ہمارا مشورہ تو وہ نہیں مانیں گے، لیکن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کی سازش کو پوری طاقت سے روکیں گے۔

’عدلیہ سے متعلق کوئی اصلاحات ہونی ہے تو عدلیہ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوسکتیں‘۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل جاتی ہیں تو بھی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو مل جاتی ہیں تو  حکومت کو دوتہائی حاصل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت وہ ہی کرے گی جو وفاق کہے گا، رانا ثنا اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم  کے لیے سنی اتحاد کونسل کے ارکان بھی سپورٹ کرسکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے ساتھ رابطے تو رہتے ہیں، مذاکرات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان رکاوٹ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی