افغانستان کے مرکزی بینک نے سنٹرل زون میں جمع کیے گئے 80 کروڑ افغانی سے زیادہ مالیت کے بوسیدہ کرنسی نوٹ جلا دیے۔
افغانستان بینک کے پریس آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان بینک نے مقررہ وفد کی موجودگی میں محتاط گنتی کے بعد 80 کروڑ 9 لاکھ سے زیادہ افغانی مالیت کے بوسیدہ نوٹ جلادیے۔
یہ بھی پڑھیں افغانستان کی کانیں کیسے افغانوں کو خوشحال بنائیں گی؟
افغانستان بینک کے نائب سربراہ ملا محمد اخوند نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اقتصادی اور روزمرہ کے لین دین میں افغان کرنسی کی مناسب دیکھ بھال پر توجہ دیں اور اسے وقت سے پہلے ختم ہونے سے بچائیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمع کی گئی رقم کو خصوصی بھٹیوں میں منتقل کیا گیا اور وزارت انصاف و خزانہ، متعلقہ محکموں اور افغانستان بینک کے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کی موجودگی میں جلا دیا گیا۔














