سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا سے طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ریڈ اِٹ’ پر ایک صارف کی پوسٹ کے سبب مشہور ہونے والی یہ خبر اس وقت ہاردک پانڈیا کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
جہاں بعض بھارتی خبر رساں ادارے طلاق کی خبروں کو فی الحال افواہ قرار دے رہے ہیں وہیں چند نیوز چینلز اس کی تصدیق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
طلاق کی افواہ کو مزید ہوا دیتے ہوئے نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام پر ایک مبہم اسٹوری بھی جاری کی جس میں لکھا تھا کہ ’ کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘۔
سوشل میڈیا صارفین نتاشا اور ہاردک سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے کی درخواست کر رہے ہیں اور ایسے میں نتاشا اپنے قریبی دوست ایلگزینڈر ایلکس کے ساتھ نظر آئیں۔
پاپارازی نے موقع کا فائدہ اٹھا کر نتاشا اسٹینکووچ سے پوچھا کہ ’ طلاق سے متعلق پھیلی ہوئی افواہوں کے بارے میں آپ کچھ کہنا چاہیں گی؟‘
View this post on Instagram
یہ سوال سن کر نتاشا نے مسکراتے ہوئے سب کو دیکھا اور ’آپ سب کا بہت بہت شکریہ‘ کہتی ہوئی وہاں سے چلی گئیں اور اپنی کار میں بیٹھ کر الیگزینڈر کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔ نتاشا اسٹینکووچ کے اس ردِعمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طلاق کی تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔
اگرچہ دونوں کے درمیان طلاق ہوجانے کی خبر تقریباً سچ مان لی گئی ہے لیکن نتاشا اور ہاردک پانڈیا نے ابھی تک ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو نہیں کیا اور نہ ہی دونوں نے ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر ڈیلیٹ کی ہیں۔












