ورلڈ چیمپیئنز لیگ آف لیجنڈز اہم مرحلے میں داخل، سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں کونسی ہیں؟

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کونسی 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، یہ فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز ٹیم انڈیا آف لیجنڈز جنوبی افریقہ لیجنڈز سے 54 رنز سے شکست کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے دی

انڈیا کو سیمی فائنل کوالیفائی کرنے کے لیے 153 رنز بنانے تھے، اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، ساؤتھ افریقہ نے انڈیا کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داماد کے بعد سسربھی چیمپئین: شاہد آفریدی نے لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹرافی افغانستان کے نام کردی

پہلا سیمی فائنل کل بروز جمعہ نارتھمپٹن میں کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی وینیو پر کل ہی دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے، فائنل 13 جولائی کو برمنگھم میں شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟