انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر اللہ کے سامنے رونا ہے، ثانیہ مرزا

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے وہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے کروڑ ہا بار بہتر ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے اور اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز بھی انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

انہوں نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ  صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ دولت اور شہرت نہیں بلکہ یہ اہم ہوتا ہے کہ کون مشکل میں ساتھ دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ وہ حقیقت سے دور نہ ہو جائیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ’میرا خیال ہے کہ ہم جس طرح کی دنیا میں اب رہتے ہیں، چاہے وہ سوشل میڈیا کی ہو، یا میرے کیس میں شہرت کی دنیا ہو، بہت سے لوگ آپ کو بہت سی اچھی باتیں سنا رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ کے قریب ایسے لوگ بھی ہوں جو آپ سے سچ بولیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم