27ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کون ہیں؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 27ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس شفیع صدیقی سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ بھی شریک ہوئے۔ سپریم جوڈیشل کمیشن نے ان کی مستقلی کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ: اگست 2023 کے اشتہارات پر صوبے میں کی گئی 54 ہزار سے زیادہ بھرتیاں کالعدم

جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 اگست 1965 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1992 میں بطور ایڈووکیٹ ماتحت عدالتوں سے اپنے کیئریر کا آغاز کیا۔ 1994 میں بطور ہائیکورٹ ایڈووکیٹ اور 2008 میں سپریم کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ انرولڈ ہوئے۔
2012 میں ہائی سندھ ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ سابق چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد سے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیداوار اور لوڈ شیڈنگ کا پلان طلب کرلیا

جسٹس شفیع صدیقی اب تک 4 ہزار 2 سو 5 کیسز کے فیصلے سنا چکے ہیں۔ ان میں ایک ہزار سے زائد کیسز مختلف لا جنرلز میں شائع ہو چکے ہیں۔ جسٹس شفیع صدیقی نے جن کیسز کے فیصلے سنائے ان میں آئینی، ٹیکسیشن،کسٹمز اور ہائیکورٹ اپیلوں کے فیصلے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘