تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے اور حکومت کو تین مطالبات بھی پیش کردیے ہیں۔
تحریک لبیک کی جانب سے آج فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور اس کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک ریلی نکالی گئی، جس کے اختتام پر امیر ٹی ایل پی نے دھرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں فیض آباد دھرنا کیس: تحریک لبیک کو کلین چٹ مل گئی، الیکشن کمیشن نے نوٹس واپس لے لیا
علامہ سعد رضوی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے اور اسرائیلی مصنوعات کا بھی سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔
سعد رضوی نے کہاکہ حکومت پاکستان فلسطین کے مظلوم عوام تک طبی اور غذائی امداد پہنچائے، ہم مطالبات کی منظوری تک یہیں پر بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اس وقت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان بڑی تعداد میں فیض آباد کے مقام پر موجود ہیں، اور دھرنے کے باعث ٹریفک بلاک ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔