صنم جاوید کو رہائی کے بعد اسلام آباد سے پھر گرفتار کرلیا گیا

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے صنم جاوید کو رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، جس پر وہ اپنے وکلا کے ساتھ روانہ ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں صنم جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ روز صنم جاوید کو گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی کی روبکار جاری ہوئی تھی۔

صنم جاوید کو 10 مئی 2023 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ اور آج وہ 14 ماہ 4 دن قید میں رہنے کے بعد رہا ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں