ارجنٹینا 16ویں مرتبہ کوپا امریکا کپ کا فاتح بن گیا

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال ورلڈکپ 2022 جیتنے کے بعد ارجنٹینا کوپا امریکا کا بھی فاتح بن گیا، ارجنٹینا نے یہ اعزاز 16 ویں بار اپنے نام کیا ہے۔ امریکی ریاست میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے کوپا امریکا کے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے کولمبیا کو ایک صفر سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:یورو کپ 2024: انگلینڈ کو شکست، اسپین نے چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا

میچ کے سیکنڈ ہاف میں 37 سالہ سپر اسٹار کپتان لیونل میسی زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے میچ سنبھالا اور آگے بڑھے۔ اس اہم موقع پر ٹیم کے ساتھ نہ کھیلنے پر میسی بینچ پر بیٹھے روتے بھی رہے۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں اور میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا جس میں دونوں ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کافی تھکان کا شکار نظر آئے جس کا فائدہ متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے لوٹارو مارٹینیز نے اٹھایا، انہوں نے ایکسٹرا ٹائم کے 112ویں منٹ میں گول اسکور کردیا جو ارجنٹینا کی فتح کی بنیاد بنا۔

مزید پڑھیں:میسی کے پہلے معاہدے کی تحریر والا رومال خطیر رقم میں نیلام

اس جیت کے بعد ارجنٹائن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے لگاتار 2 کوپا امریکا اور ان کے درمیان ورلڈ کپ جیتا ہے۔ اس سے قبل یوراگوئے نے کوپا امریکا فٹ بال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میسی ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے، وہ 9 بار بین الاقوامی فائنلز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کولمبیا کے جیمز روڈریگوئز کو قرار دیا گیا جبکہ بہترین گول کیپر ارجنٹینا کے ایمی مارٹینیز قرار پائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2021 کے کوپا امریکا فائنل میں برازیل کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا، اس کے بعد 2022 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کو شکست دی اور اب کوپا امریکا 2024 جیت کر میسی نے اپنے کریئر میں ایک اور بین الاقوامی ٹرافی کا اضافہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹائیٹینک کے ڈوبنے سے 19 روز پہلے کا انشورنس دستاویز نیلامی کے لیے پیش

موبائل فون سے سم کارڈ نہ نکالنا برطانوی فوجی کو مہنگا پڑگیا، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ

پرانی یادیں تازہ: سونی نے سال 1979 کے مشہور واک مین ہیڈفونز نئے انداز میں متعارف کرادیے

جرمنی کو پہلی خاتون صدر ملنے کا امکان، چانسلر فریڈرک مرز اپنی امیدوار ایلسی آگنر کو سامنے لے آئے

خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کے ماحول سے نکال کر اب سیاحت کی ترقی پر بھی توجہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ