بلوچستان سے دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد تاحال لاپتا

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے تفریحی مقام شابان پکنک پوائنٹ سے 20 جون کو دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 10 نہتے شہریوں میں 7 تاحال لاپتا ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: پکنک پوائنٹ سے پنجاب کے 10 افراد اغوا

مغویوں میں سے 6 افراد کا تعلق کوئٹہ کے ایک ہی خاندان سے تھا۔ ان افراد میں کوئٹہ کے رہائشی شیخ شان رضا کے 3 بیٹے فرحان رضا، حسن رضا اور ریحان رضا شامل تھے۔

مقامی میڈٰیا میں چھپنے والی رپورٹس کے مطابق اغوا ہونے والے 10 افراد میں سے 3 عبدالبصیر، محمد حارث اور حسین کو چھوڑ دیا گیا تھا جو اپنے گھر پہنچ گئے۔

دریں اثنا شیخ شان رضا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بنیادی طور پر پنجاب سے ہیں لیکن کوئٹہ ہی میں پیدا ہوئے اور رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید پر ان کے 3 بیٹے فرحان،ریحان اور حسن پنجاب سے آئے 3 مہمانوں کو لے کر پکنک پوائنٹ گئے تھے تاہم جیسے ہی وہ اپنی موٹرسائیکلوں سے اترے دہشتگردوں نے ان کے 3 بیٹوں، ایک بھتیجے اور 2 مہمانوں کو اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں دہشتگردوں کی گرفتاریاں بڑے پیمانے پر، سزا کا عمل سست کیوں؟

شیخ شان رضا نے بتایا کہ وہ سارے نوجوان مختلف چھوٹے موٹے کام کرکے اپنا رزق کمارہے تھے۔

انہوں ںے کہا کہ دہشتگردوں نے پہلے ان کے بیٹوں و دیگر کے شناختی کارڈز چیک کیے اور پھر انہیں ساتھ لے گئے اور ان کا تاحال کوئی پتا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج 26 دن ہوگئے ہیں لیکن ان کے بیٹوں سمیت 6 افراد بازیاب نہیں ہوسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمارے پیاروں کی بہ حفاظت واپسی کے لیے کوشش کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ