پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین اور اراکین شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی کو تمام اراکین کے بیان حلفی موصول ہوگئے، اسد قیصر

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف اور سنّی اتحاد کونسل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، سنی اتحاد کونسل

پیدل مارچ کے اختتام پر پی ٹی آئی اور سنی اتحادی کونسل کے پارلیمانی قائدین اور اراکینِ اسمبلی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خلا میں عسکری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی فوجی جنرل کا انتباہ

کھیت میں گھسنے پر ایک اور اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، مقدمہ درج

غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

سرمائی اولمپکس 2026:روس اور بیلاروس کی ٹیموں پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

ویڈیو

سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل

ہمت اور محنت کی مثال: پشاور کی خاتون کا کامیاب آن لائن شہد بزنس

جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے