اظہر محمود کوچنگ کے اہل نہیں انہیں فارغ کیا جائے، صلاح الدین صلو

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کرکٹر اور چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے چیئرمین پی سی بی سے سابق فاسٹ بولر اظہر محمود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر اس کام کے اہل نہیں۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین صلو نے کہا کہ جب بھی اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ کی خدمت کا موقع ملا ہے ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20  سیریز: ٹیم منیجمنٹ کا اعلان، اظہر محمود ہیڈ کوچ مقرر

صلاح الدین صلو نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستان کرکٹ کو بحال کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو محسن نقوی پاکستان کرکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد محسن نقوی کے کئی اہم اقدامات کی بھی ستائش کی جن میں سلیکشن کمیٹی کی اصلاح کرنا، کھلاڑیوں کے اثر و رسوخ کو کم کرنا بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو تمام کھلاڑیوں کے لیے لازمی بنانا شامل ہیں۔

صلاح الدین صلو

صلاح الدین صلو نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ایسے اقدامات ناگزیر ہو گئے تھے اور مجھے خوشی ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے فوری ایکشن لیا اور ان اقدامات کے ثمرات سامنے آئیں گے۔

انہوں نے پی سی بی چئیرمین کو مشورہ دیا کہ وہ قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی جگہ کسی زیادہ قابل فرد کو لے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ کس طرح پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 8 سیزن کے دوران اظہر کو برطرف کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے یا ان کی کوتاہیوں پر قابو پانے میں ان کی مدد کرنے میں ناکام رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘