فیس بک اور انسٹاگرام کی بندش کیوں؟،نیا ٹل کا پیغام سامنے آ گیا

جمعرات 18 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ کے بعد گزشتہ 2 روز سے فیس بک اور انسٹاگرام بھی جزوی طور پر بند ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 6 تا 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم جزوی طور پر بند رہیں گے تاہم ایک ملک میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے پرائیوٹ ادارے ’نیا ٹل‘ کی جانب سے ایک پیغام منظر عام پر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 تا 11 محرم پنجاب میں واٹس ایپ ،فیس بک ،ٹک ٹاک اور ٹوئٹر بند رہے گا،نوٹیفیکیشن جاری

انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے ادارے ’نیاٹل‘ کے ٹیکنیکل شعبہ کے منیجر کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پرفیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز گزشتہ 2 روز سے متاثر ہیں۔

 پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ رکاوٹ پہلے سے ہی بلاک کیے گئے ٹویٹر، ایکس کے علاوہ ہے۔ ادارے نے پاکستان ٹیلیکام اتھارٹی (پی ٹی اے) سے اس رکاوٹ کی وجوہات پوچھی ہیں اور یہ بھی پوچھا ہے کہ یہ پابندی کب اٹھائی جائے گی، ادارہ پی ٹی اے کے جواب کا منتظر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پابندی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا ردعمل سامنے آگیا

اس سے قبل محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے، کسی بھی ممکنہ تخریب کاری سے بچنے اور نفرت انگیز مواد اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنےکے لیے وزارت داخلہ نے 6 تا 11 محرم تک میڈیا ایپس بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

حکومت پنجاب نے بھی کہا تھا کہ بیرونی طاقتیں، بشمول سرحد پار عناصر، نفرت انگیز مواد اور میمز شیئر کرنے میں ملوث ہیں، پنجاب حکومت نے عاشورہ کے موقع پر انٹرنیٹ کی معطلی اور موبائل جام کرنے کے معمول کے اقدامات اٹھانے کی بات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp