اصلاحات کا نہیں مفادات کا بل ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا بیان

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام اور قانون کا نام لے کر اسے عوامی اصلاحات کا بل ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

’لیکن حقیقت میں یہ اصلاحات کا نہیں مفادات کا بل ہے، بل کے درمیان میں اپنے مفادات کو رکھ کر اوپر سے اصلاحات کا نام دیا جا رہا ہے۔‘

بل سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ

سینیٹر شہزاد وسیم نے چیئرمین سینیٹ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کو سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہنگامی بنیادوں پر بل تیار کرکے اس میں قومی اسمبلی کی کمیٹی سے اپنی مرضی کی ترامیم کرا لی ہیں۔

’سینیٹ کا بھی اختیار ہے کہ اس بل کا بغور جائزہ لے کر اس میں ترامیم تجویز کی جائیں۔‘

حکومت ججز کو تابع کرنا چاہتی ہے

قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ ملک میں اب جمہوریت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ حکومت نے پہلے نیب قوانین میں ترامیم کرتے ہوئے  NRO-2 حاصل کیا اور اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات ختم کرائے۔

’اب یہ حکومت اس بل کے ذریعے ججز کو اپنا تابع کرنا چاہتی ہے۔ جو سو موٹو ان کے حق میں ہو وہ جائز ہے، جو ان کے خلاف وہ ناجائز ہے۔‘

بل الیکشن سے فرار اور عدلیہ پر وار ہے

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کا اس بل کو اس وقت پیش کرنے کا مقصد الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا ہے، یہ عدلیہ پر وار ہے۔ ’آج کے دن سپریم کورٹ نے پاکستان کے مستقل کا فیصلہ کرنا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن 90 دن سے آگے ہو جائیں۔ تو ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ الیکشن 90 دن سے 9 سال اور 11 سال تک بھی چلے جایا کرتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی تمام تحصیلوں تک الیکٹرک بسیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

شیئر بازار کی نئی اڑان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار سے آگے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟