برطانوی شہر لیڈز میں پھوٹنے والے ہنگاموں میں ملوث بہت سے افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل لیڈز میں ایک مقامی ادارے اور بچوں کے ورثا کے مابین جھگڑے کے بعد جب پولیس اور سوشل کیئر حکام وہاں پہنچے اور بچوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیکر محفوظ مقام پر لیجانا چاہا تو ہنگامے پھوٹ پڑے۔
وسیع پیمانے پر ہونے والی اس ہنگامہ آرائی کے دوران ناصرف بس کو آگ لگادی گئی بلکہ پولیس کار کو بھی نقصان پہنچایا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق ہنگاموں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم گرفتارشدگان کی ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔