آئی ٹی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کی تکمیل سے 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔

ہفتے کے روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا، وزیراعظم نے اس اہم منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد آئی ٹی پارک جلد تعمیر کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : جے آئی ٹی: عمران خان پرتشدد واقعات میں زمان پارک کے کردار پر جواب نہ دے سکے

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارک خطے میں رول ماڈل ہوگا، اس میں 120 دفاتر ہوں گے، آئی ٹی پارک میں بزنس سپورٹ سینٹر بھی قائم ہوگا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبےکو جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات تیز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp