سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر بنایا جائے، مریم نواز کے احکامات

ہفتہ 20 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر پینل فنانسنگ اسکیم کو آسان تر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر ن لیگ نواز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کاجائزہ لیا، اس موقع پر سیکریٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں مفت سولر سسٹم کے حصول کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہے؟

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا ٹیسٹ رن شروع کردیا گیا ہے جس میں ریڈنگ اورکارکردگی کا مشاہدہ کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے اسکیم لانچ کردی جائے گی۔ ’ 8800 پر بل ریفرنس نمبر اور کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کے لیے اہلیت چیک کی جائے گی‘۔

حکام نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کے بعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنی) قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کی سولر سسٹم اسکیم؛ کون سے 50 ہزار گھرانے اہل ہوں گے؟

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں ایک لاکھ سے زیادہ صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولرپینل دیے جائیں گے، بجلی چوری، ایک سے زیادہ میٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنے والے صارفین سولر اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آٹا او ر بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: 50 ہزار گھرانوں کو ون کے وی کے سولر سسٹم دینے کی منظوری

انہوں نے کہ چاہتی ہو ں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے، سولر پینل فنانسنگ اسکیم کا دائرہ کار بتدریج بڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق 625 ارب روپے کا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp