اسلام آباد دامن کوہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر مارگلہ کی پہاڑیوں کے وسط میں واقع تلہاڑ نامی گاؤں قدرت کے خوبصورت نظاروں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔ پرانی طرز پر بنے اور ہریالی سے ڈھکے ہوئے مکان، اونچے درخت، بہتے چشمے اور پرندوں کی چہچہاتی آوازیں روح کو ترو تازہ کر دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سیاحوں کی آنکھوں سے اوجھل بونیر کی تین خوبصورت آبشاریں
یہ مقام ان افراد کے لیے بہترین ہے جو بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی شمالی علاقے کی سیر کرنے نہیں جا سکتے۔ کیونکہ تلہاڑ گاؤں مونال سے تقریباً 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہر کے قریب ترین اس علاقے کی آب و ہوا اور ماحول شمالی علاقوں جیسی ہے، جو کسی بھی سیاح کو مایوس نہیں کرے گی۔
جڑواں شہروں کے درجہ حرارت کی نسبت یہاں کا درجہ حرارت بھی کافی بہتر محسوس ہوتا ہے، کم از کم اس شدید گرمی میں بھی یہاں آکر ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مسجد و مندر کے درمیان آباد پاکستان کا وہ گاؤں جہاں بجلی نہیں جاتی
شہر کی بھیڑ، شور اور گندگی سے پاک یہ گاؤں قدرت کی رعنائیوں سے مالا مال ہے۔ یہاں کے خوبصورت نظارے، پرندوں کی آوازیں، اور ٹھنڈی ہوائیں روح کو تازگی اور کانوں کو سرور بخشتی ہیں۔
مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں