تسمینئن اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے ناصر اقبال نے جیت لیا

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والے تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ اور جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری

ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔

ناصر اقبال نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔

دوسری جانب پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اور جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گولڈ میڈل پاکستانی بہنوں کے نام

دوسری طرف یورپی ملک جارجیا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

یورپی ملک جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا، پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp