بھارتی معروف شخصیات آج کل بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں مصروف ہیں جہاں سے نت نئی خبریں وائرل ہورہی ہیں، جن میں بڑے بڑے ستاروں کی علیحدگیوں کی خبریں بھی شامل ہیں۔ ستاروں کی علیحدگیوں اور نئی دوستی کی خبریں کہیں نہ کہیں اس بڑے ایونٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔
یوں تو معروف شخصیات کی نجی زندگی کسی سے چھپی نہیں ہوتی اور انکے تمام راز کبھی فوراً تو کبھی کچھ دیر بعد منظرِ عام پر آہی جاتے ہیں۔ حال ہی میں ہاردیک پانڈیا اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق ہوئی جس پر ان کے مداح کافی مایوس نظر آئے، لیکن ساتھ ہی ہاردیک پانڈیا کا نام بالی وڈ حسینہ اننیا پانڈے کے ساتھ بھی جوڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل، بیوی نتاشا نے انسٹا اسٹوری پر کیا پیغام دیا؟
کچھ روز قبل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں اننیا پانڈے اور ہاردیک پانڈیا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، اور ان کے جم کر ناچنے اور دونوں کی اپنی ایک الگ دنیا میں گم ہو کر رقص کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زور پکڑتی نظر آئیں کہ شادی کی تقریب میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تھے جو ان کے درمیان پروان چڑھتی محبت کی خبروں کو بھی ہوا دے گیا۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ دونوں ستارے حال ہی میں دوبارہ سے سنگل ہوگئے ہیں۔
اننیا پانڈے بھی اس تقریب سے قبل اپنے بوائے فرینڈ و اداکار ادتیا رائے کپور سے بریک اپ کا اشارہ دے چکی ہیں، اور ہاردیک بھی حال ہی میں بیوی سے علیحدہ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا کی نئی لڑکی کے ساتھ ویڈیو وائرل، بیوی نتاشا نے انسٹا اسٹوری پر کیا پیغام دیا؟
دونوں ستاروں کا ایک ساتھ بے تکلف ہونا سب کی نظروں میں تھا کہ اب دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی بڑھتی قربتوں کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے، دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو بھی کرلیا ہے۔ جس کو بنیاد بنا کر میڈیا اور مداحوں نے نئی افواہیں پھیلانا شروع کردی ہیں۔