امپورٹڈ گھڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کوئٹہ کی ودود شاہ مارکیٹ کسی نعمت سے کم نہیں

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھڑیوں کا شوق دنیا کے مہنگے ترین شوق میں سے ایک ہے، جسے پورا کرنے کے لیے گھڑیوں کے قدردان مہنگی سے مہنگی گھڑی خریدتے ہیں۔ مختلف کمپنیوں کی گھڑیوں کی قیمتیں لاکھوں اور کروڑوں میں ہونے کے باعث گھڑیوں کے شوقین افراد کوئٹہ کی ودود شاہ مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں جہاں راڈو، رولیکس، ٹائیسورٹ، ٹیگوار سمیت مختلف اقسام کی قیمتی گھڑیاں کم داموں میں دستیاب ہیں۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ودود شاہ مارکیٹ میں گھڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہارون خان نے بتایا کہ افغانستان کے راستے مختلف اقسام کی گھڑیاں ودود شاہ مارکیٹ میں لائی جاتی ہیں۔ ان گھڑیوں میں مہنگی سے مہنگی گھڑیاں ہوتی ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں سے لوگ خریدنے کے لیے آتے ہیں۔

ہارون خان نے بتایا کہ رولیکس، راڈو اور مختلف اقسام کی قیمتی گھڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ مارکیٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں گھڑیوں کی قیمت مارکیٹ سے 10 سے 20 فیصد کم ہے، اگر کسی گھڑی کی قیمت 50 ہزار ہے تو ودود شاہ مارکیٹ میں اس کی قیمت 30 سے 35 ہزار تک ہوگی۔

مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان