پشاور میں تہرے قتل کی واردات، ملزمان نے کمسن بچہ بھی نہیں چھوڑا

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں، بیوی کوکمسن بچے سمیت قتل کردیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ہے، جس میں ملزمان نے 5 ماہ کے بچے کو بھی زندہ نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: قتل کیس میں ضمانت پر جیل سے نکلتے ہی خاتون قتل

پشاور پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود باچا خان مرکز کے قریب پیش آیا، جہاں شہری عمیراوراس کے اہل خانہ کونشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں عمیر، ان کی بیوی اور 5 ماہ کا بچہ ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کو سزائے موت ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

ایس پی ورسک ڈویژن محمد اسحاق نے بتایا کہ پولیس ٹیم فائرنگ واقعے کی تفتیش کررہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول عمیر کا رشتہ داروں کے ساتھ گھریلو تنازع چل رہا تھا اور جان لیوا فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر اسی گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہو سکتاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp