برطانوی لیزر بیم اسلحہ، چائے کے کپ سے بھی سستا

منگل 23 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم اسلحے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار کیا ہیں اور روس جوہری ہتھیار تعینات کرنے کی مشقیں کیوں کر رہا؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیزر اسلحے سے کیے گئے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو یہ میزائل یا گولیوں کی نسبت ہرقسمی خطرات سے نمٹنے کا زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔

اس لیزربیم اسلحے کو امریکی دفاعی کمپنی ’Raytheon‘ نے بنایا ہے جبکہ لیزربیم اسلحے کا تجربہ پوڑٹن ڈاؤن ولٹشائر میں واقع ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف امریکی اسلحے کا استعمال، ٹی ٹی پی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟

برطانوی میڈیا کے مطابق، فوج لیزر اسلحے کے ٹرائل رواں سال کے دوران شروع کردے گی، لیزر اسلحے کو آرمرڈ گاڑیوں پر نصب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے لیزر اسلحے سے متعلق معلومات ایسے وقت میں شیئر کی جارہی ہیں جب وزیر دفاع جان ہیلے نے برطانوی و فرانسیسی کمپنی ایم بی ڈی اے سے ساڑھے 6 ارب پاؤنڈ کی لاگت سے جدید میزائلوں کی خریداری کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے