برطانیہ: انجم چوہدری پر دہشتگردوں کو ہدایات دینے کا جرم ثابت

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی عدالت میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری انجم چوہدری پر دہشتگرد تنظیم کو ہدایات دینے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

انجم چوہدری پر مقدمہ وولچ کراؤن کورٹ میں چلایا گیا تھا۔ انجم چودھری پر کالعدم تنظیم المہاجرون کو ’کئیر ٹیکر رول‘ ادا کرتے ہوئے ہدایات دینے کا الزام تھا۔ 17 جولائی 2023 کو مشرقی لندن کے علاقے الفورڈ سے گرفتار  ہونے والے انجم چوہدری کو وولچ کراؤن کی عدالت 30 جولائی کو سزا سنائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انجم چوہدری کو 2016 میں داعش کی حمایت کرنے کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔

انجم چوہدری کون ہیں؟

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سن 1967 کو برطانیہ میں پیدا ہونےوالے انجم چوہدری کے خاندان کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں دہشتگردی، کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال پکڑی گئی

انجم چوہدری نے برطانیہ کے مقامی اسکولوں میں پڑھنے کے بعد برطانیہ  ہی کی ساؤتھیمپٹن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

انجم چوہدری 90 کی دہائی سے المہاجرون اور اسلام فار یو کے جیسے کالعدم شدت پسند تنظیموں سے منسلک چلے آ رہے ہیں، اور جب برطانیہ میں7/7 کے دہشت گرد حملوں کے بعد المہاجرون کے رہنما عمر بکری محمد یہاں سے چلے گئے تو ان کا شمار یورپ بھر کے اہم ترین شدت پسند رہنماؤں میں ہونے لگا۔

قانونی مہارت

انجم چوہدری پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور قانون کے شعبے سے تعلق کی وجہ سے انہیں پتا تھا کہ قانون کے حدیں کیا ہیں، کہاں تک جانا جائز ہے اور وہ کون سا مقام ہے جہاں سے آگے جانے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے