ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ایف سی کے مطابق رواں ماہ یکم تا 23 جولائی کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوبے میں ایف سی، پولیس اور لیویز کی چیک پوسٹیں دوبارہ قائم کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
رپورٹ کے مطابق ضبط شدہ اشیا میں ایرانی ڈیزل 28 ہزار 310 لیٹرز ایرانی ڈیزل، 2 ہزار 652 ٹائرز، سگریٹس کے 287 کارٹنز اور چینی و یوریا کھاد 14 میٹرک ٹن شامل تھیں۔
اسمگلروں سے برآمد ہونے والی دیگر اشیا میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، چائینہ سالٹ اور موبائل فونز شامل ہیں، جن کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے 1 تا 23 جولائی 2024 کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ #WENews #FC #Balochistan pic.twitter.com/Sn5GSv4zwZ
— WE News (@WENewsPk) July 24, 2024
ایف سی بلوچستان کے مطابق اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کررہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔