ایران سعودی معاہدہ پاکستان کے لیے کتنا مفید؟

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل چین کی جانب سے خطے میں سیاسی اور معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گیے جن میں سر فہرست ایران اور سعودی عرب سے درمیان ہونے والا تاریخ ساز معاہدہ تھا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک دو ماہ کے اندر سفارت خانوں کو دوبارہ کھولیں گے اور ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کو یقینی بنائیں گے۔ سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ معاہدے کی شرائط کو فعال بنانے کے لیے ایک اجلاس منعقد کریں گے جس میں تمام معاملات زیر بحث آئیں گے۔

بلوچستان کے کاروباری طبقے نے ایران سعودی معاہدے کو خطے میں کاروبار کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

احد آغا نائب صدر ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران اور سعودی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا اور پاکستان پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے ہمارا کاروباری سلسلہ کافی بڑا ہے اسی کاروباری سلسلے کے تحت کوئٹہ ایوان صنعت و تجارت اور زاہدان ایوان صنعت و تجارت کے درمیان چند عرصہ قبل 39 نکات پر مشتمل مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گیے جس میں تجارت سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے نکات شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں احد آغا نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا سلسلہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے گزشتہ برس اس تجارت کا حجم دو ارب روپے سے زائد تھا۔ دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ اس تجارت کو 5 ارب روپے تک لے جایا جائے اس حوالے سے دونوں ممالک میں کراس پوائنٹس کو بحال کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے ڈیڑھ سو سے زائد اشیاء برآمد ہوتی ہیں جن میں خوردنی اشیاء ،ایل پی جی گیس سمیت دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل ہیں اور اگر تجارت کے حجم کو بڑھایا جائے تو اس سے رسد میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی واقع ہوگی۔

احد آغا کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے ایرانی سرحد سے ملنے والے علاقوں میں ایرانی اشیاء بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں اور ان کے آنے سے 30 فیصد تک مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوئزرلینڈ کی خودکشی مشین متنازع کیوں بنی؟

اسپین میں غیر دستاویزی تارکین وطن پاکستانیوں کو قانونی حیثیت ملنے کا امکان

24 نومبر احتجاج: تمام رکاوٹیں پار کرکے ڈی چوک پہنچنے کا عزم، اس بار واپسی نہیں ہوگی، پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی

بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی آر کٹ گئی، پی ٹی آئی کا احتجاج منسوخ ہوسکتا ہے؟

پولیس کو سختی سے منع کردیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر گولی نہیں چلانی، وزیراعلیٰ پنجاب

ویڈیو

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی عربی اور چینی زبان کیوں سیکھ رہے ہیں؟

پی ٹی آئی کے زوال میں بشریٰ بی بی کا مبینہ کردار، پاراچنار کا المناک واقعہ

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ہی خراب کر دیا ہے۔ عمران خان کی آخری کال

کالم / تجزیہ

بشریٰ بی بی، عمران خان کی کیسی قائمقام ثابت ہورہی ہیں؟

بشریٰ بی بی نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان کیوں دیا؟

اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر عوامی ردعمل: حقائق کیا کہتے ہیں؟