منی الیکٹرک کار اب پاکستان میں قسطوں پر دستیاب

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی لہر کے بعد آٹو کمپنیوں کی جانب سے برینڈ نیو گاڑیاں قسطوں پر فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔ رواں ماہ معروف کمپنی کِیا نے اپنی ہردلعزیز گاڑی ’کِیا اسپورٹیج‘ کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا تھا۔

اب خبر آئی ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’گگو‘ نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار ’جیجی‘ کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے۔ چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کِیا‘ اسپورٹیج اب قسطوں پر دستیاب، کتنے پیسے دے کر گاڑی حاصل کی جاسکتی ہے؟

گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک جیجی منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق، قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔

جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی

واضح رہے کہ گگو موٹرز نے رواں برس مئی میں جیجی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کے ایک ذمے دار کے مطابق جیجی ای وی کی  نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39  لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ اس گاڑی کی پرانی قیمت ساڑھے 46 لاکھ روپے تھی۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp