پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خارج از امکان نہیں، خواجہ محمد آصف

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خارج از امکان نہیں۔ تاہم پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے ہو گا۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی تاہم پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خارج از امکان نہیں۔ اور پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال سمیت تمام فیصلے علامتی ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو کھانے پینے کی عادت ہے اس لیے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

جب خواجہ آصف سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بات چیت کی گنجائش نہیں چھوڑی۔ یہ لوگ اپنے آفیشل پیج سے پاکستان اور پاکستان کے آرمی چیف کو گالیاں دیتے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں اور سیاسی کارکنان ایسی حرکتیں اور باتیں نہیں کرتے۔

تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت سے ہو گا، تاہم پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں۔

 جب خواجہ محمد آصف سے پوچھا گیا کہ  کیا پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے بات چیت ہو گی؟ انہوں نے کہا ’ میں خیر سگالی کے طور پر کھانا بھجوا دیتا ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز