حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے دہشتگردی کے خطرہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 26 جولائی سے 28 جولائی تک برقرار رہے گا۔

جمعرات کو ‏محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 3 روز تک پنجاب بھر میں کسی بھی طرح کے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے دفعہ 144 کے تحت نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی خدشات : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ ہے جس کے باعث قیام امن، انسانی جانوں و املاک کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کے عوامی اجتماعات دہشتگردوں کے لیے آسان ہدف ہو سکتے ہیں اس لیے عوامی مفاد میں صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:26 جولائی کو اسلام آباد میں شروع ہونے والا دھرنا حق ملنے تک جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

نوٹیفکیشن میں امن و امان برقرار رکھنے والے اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پنجاب بھر میں انتظامیہ کے حکم نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی تشہیر کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 26 جولائی کو جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور آئی پی پیز کے خلاف اسلام آباد میں ’عوام کو حقوق دو‘ تحریک کے تحت دھرنے کی کال بھی دے رکھی ہے، جس میں پنجاب سمیت ملک بھر سے شہریوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں