وزیرخزانہ کا دورہ بیجنگ، مقاصد اور اہداف کیا ہیں؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی طرف سے تجویز کردہ اصلاحات کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر کے قرضوں میں ریلیف پر بات چیت کے لیے بیجنگ   میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اس دورے میں وزیرخزانہ  وزیر پاور اویس لغاری کے ساتھ ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں توانائی کے شعبے کے تقریباً 15 بلین ڈالر کے قرضوں کی ری پروفائلنگ سمیت کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور چین طویل عرصے سے اتحادی ہیں۔ ماضی میں چین کی جانب سے قرضوں پر رول اوور نے پاکستان کو اپنی بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے رواں ماہ پاکستان کے لیے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پر اتفاق کیا ہے، جبکہ بجلی کی چوری اور تقسیم کے نقصانات کی بلند شرحوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا نفاذ

اس ضمن وفاقی وریر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت ’سرکلر ڈیٹ‘ کم کرنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک ٹوئٹ میں آگاہ کیا  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے وزیر خزانہ لان فوان کو پاکستان کی ’نظام میں ٹیکس اور توانائی کی اصلاحات متعارف کرانے کی کوششوں‘ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کیساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک کی وجہ سے قربان نہیں کرینگے، پاکستان

دوسری جانب پاکستان کی وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اورنگزیب نے چینی فریق کو اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے، ٹیکس ریونیو جنریشن کو مضبوط بنانے کی کوششوں اور توانائی اور سرکاری انٹرپرائز میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے ایک اہم معاون قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں