وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست دائرکردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کیخلاف انتخابی عذر داری کیس میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند
توہین عدالت کی کارروائی کے لیےدرخواست عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست شاہد رند کو ترجمان حکومت بلوچستان مقرر کرنے پردائرکی گئی ہے اور اس میں وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری اور ترجمان حکومت شاہد رند کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت وزیراعلیٰ کے کوارڈینیٹرز، ترجمان اور فوکل پرسنز کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے چکی ہے لہٰذا اس خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ترجمان بلوچستان شاہد رند

یاد رہے کہ میر سرفراز بگٹی نے مارچ  2024میں صحافی اور تجزیہ نگار شاہد رند کو حکومت بلوچستان کا ترجمان مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp