مضبوط فوج کی وجہ سے پاکستان تمام سازشوں کا مقابلہ کر رہا ہے، مولانا طاہر اشرفی

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر کی بھی بات ہوگی، پاکستان مضبوط ہوگا تو فلسطین کی بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے لوگ جہلا ہیں، چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی

مولاطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سعودیہ عرب کے بعد پاکستان فلسطین کو امداد دینا والا سب سے بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا مضبوط فوج ہونے کی وجہ سے پاکستان تمام سازشوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ ہماری فوج بحیثیت ریاست کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مولانا طاہراشرفی نے مدارس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے 30 ہزار مدراس میں استحکام پاکستان کے عنوان سے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں موجود 30 ہزار مدارس اپنے اپنے وفاق سے منسلک ہیں جب کہ مدارس کے یہ وفاق حکومت پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 85 سے 90 فیصد مدارس کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے، اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جو  15ہزار مدارس کی بات کی گئی تو میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں معلومات درست کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی

مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پاکستانی اداروں اور پاکستانی فوج نے مدارس کی قیادت کے ساتھ ملکر جو اصلاحات مرتب کی تھیں، ان اصلاحات پر عمل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں اگر کوئی مسجد یا مدرسہ دہشگردی میں ملوث ہو تو ہم آپ کے ساتھ جاکر آج ہی اسے تالا لاگا دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں