سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی نے بھارت جاکر شادی رچا لی

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطوں کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو محبت ہوجانا معمول کی بات بن گئی ہے، اکثر خبریں نظر سے گزرتی ہیں کہ فلاں ملک کی دوشیزہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر یہاں پہنچ گئی ہے، مگر دوسری جانب پاکستانی لڑکیوں نے بھی دوسرے ممالک میں جاکر شادیاں کرنا شروع کردی ہیں۔

سیما حیدر کے بعد اب ایک اور پاکستانی لڑکی جسے بھارتی نوجوان سے محبت ہوگئی تھی اس نے ہندوستان جاکر شادی رچا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیما حیدر اُدھر تو ’انجو‘ اِدھر، بھارتی خاتون اپنا پیار پانے پاکستان پہنچ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان جاکر شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی کا نام مہوش ہے جس نے بھارتی ریاست راجستھان کے چورو ضلع سے تعلق رکھنے والے رحمان نامی شخص سے شادی کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رحمان اور مہوش کا رابطہ ’امو‘ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن ہوا تھا، جہاں سے بات آگے بڑھتی گئی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل سیما حیدر اور سچن کا رابطہ بھی پب جی گیم کے ذریعے تھا، تاہم سیما حیدر غیرقانونی طور پر ہندوستان پہنچ گئی تھی جبکہ مہوش نے قانونی طریقے واہگہ بارڈر کراس کیا۔

یہ بھی پڑھیں سیما حیدر کے معاملے میں بھارتی قونصلر رسائی کا انتظار ہے، دفتر خارجہ

یہاں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سیما حیدر نے غیرمسلم نوجوان سے شادی کی تھی، جبکہ مہوش اور رحمان ایک ہی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

مہوش کی اس سے قبل بھی شادی ہوئی تھی، تاہم وہ اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں، جبکہ رحمان نے بھی بیوی کو چھوڑ دیا ہے اور دونوں کے 2،2 بچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل