کپتانی کا معاملہ میرے ہاتھ میں نہیں، اس لیے اس بارے میں سوچتا ہی نہیں، شاہین آفریدی

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، کپتانی کے بارے میں نہیں سوچتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کپتانی کا معاملہ میرے ہاتھ میں نہیں، اس لیے اس حوالے سے سوچتا ہی نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

فاسٹ بولر نے کہاکہ میری ایسی تربیت ہی نہیں کہ منفی باتوں پر دھیان دوں، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل ہوں گا یا نہیں، اس بارے میں نہیں معلوم۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کا کپتان بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہین شاہ آفریدی آمنے سامنے

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی20 کا کپتان بنا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp