حکومت ختم ہونے کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، خدانخواستہ ملک بے یقینی کی طرف گیا تو یہ تباہ کن ہوگا، احسن اقبال

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت کے خاتمے کے خواب دیکھنے پر پابندی نہیں، لیکن خدانخواستہ اب اگر ملک بے یقینی کی طرف گیا یہ تباہ کن ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے 5 سال کا استحکام چاہیے، اس وقت حکومت درست سمت پر گامزن ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید

انہوں نے کہاکہ اگر 2022 میں ہم حکومت نہ سنبھالتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، ہم نے اپنا سیاسی نقصان کرکے ریاست کو بچایا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی جارہی ہے، ایسی مہم تو کبھی بھارتی ایجنسی ’را‘ کو چلانے کی جرات نہیں ہوئی۔

’اپنی قیادت کے ساتھ بیوفائی کا سوچ بھی نہیں سکتا‘

انہوں نے کہاکہ حکومت میں تقرریاں وزیراعظم کی صوابدید ہوتی ہے، میں اپنی قیادت کے ساتھ بیوفائی کا سوچ بھی نہیں سکتا، مخصوص لابی کی طرف سے میرے استعفے کی خبر پھیلائی جارہی ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہم ماضی میں سی پیک کے ذریعے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لے کر آئے، اب ایک بار پھر چین کا اعتماد بحال کیا ہے اور سی پیک فیز ٹو کی جانب بڑھ رہے ہیں تو انتشار پھیلانے کے لیے وہی پرانے چہرے متحرک ہوگئے ہیں۔

’سوشل میڈیا پر لوگ مذہب کی غلط تشریح کرتے ہیں‘

چیف جسٹس کے خلاف جاری فتوے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر لوگ مذہب کی غلط تشریح کرتے ہیں، مجھ جیسا انسان بھی اس نفرت اور انتہا پسندی کا نشانہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت مذاکرات کے لیے تیار لیکن اب پی ٹی آئی کو کوئی پیشکش نہیں کی جائے گی، عرفان صدیقی

انہوں نے کہاکہ فیض آباد دھرنے کا مقصد نواز شریف کی حکومت کو ختم کرنا تھا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل