ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد ان کے خون کو بدلہ لینا ہم پر فرض ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے میزائل حملے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صیہونیوں نے ہمیں یہ بنیاد فراہم کردی ہے کہ اس عمل پر انہیں سخت سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 10 رشتہ دار شہید
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے حماس سربراہ کے اپنے ملک میں قتل پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ادھر حماس نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ جمعرات کو تہران میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی میت کو قطر لے کر جا وہاں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا بدلے کا اعلان، اسرائیلی مہم جوئی پر تشویش ہے، پاکستان
حماس رہنما کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد اسرائیل نے اہم رہنماؤں کو شہید کرنے کی دھمکی دی تھی۔














