ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکشین جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی کیوں عائد کی؟

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے ہوگی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر کا 2 ہزار 769 روپے 56 پیسے کا ملے گا۔

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

دوسری جانب اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل این جی کی قیمت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان، اصل وجہ کیا ہے؟

اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن کے لیے ایل این جی قیمت میں 1.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی ہے جس کے بعد ایل این جی کی قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘