ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر حملے کا حکم دے دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سیرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر حملے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگئے

اس سے قبل سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کردی ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران کا فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بمقابلہ اسرائیل: جنگی میدان میں کس کا پلڑا بھاری؟

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مجرم اور دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوار کیا، اسماعیل ہنیہ نے کئی سال تک اپنی جان داؤ پر لگا کر فلسطین کے لیے جدوجہد، وہ شہادت کے لیے ہمیشہ تیار رہے، انہوں نے اپنے بچے بھی اس مقصد کے لیے قربان کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ’ایران کا ردعمل اب کیا ہوسکتا ہے؟‘

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تہران میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp