لاہور میں طوفانی بارش، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر امدادی کارروائیاں جاری

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اسپتالوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔

لاہور میں بارشوں سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور چیف سیکریٹری فیلڈ میں پہنچ گئے، دونوں نے واسا ہیڈ آفس لاہور کا دورہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ناراض ہے؟

امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ روم قائم

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی نگرانی میں سرکاری اداروں کی ٹیموں کی نکاسی آب کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، اسپتالوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے، امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ روم قائم کرلیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا چیف سیکریٹری کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

واسا، ایل ڈی اے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک عمل سے اقدامات جاری ہیں، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے چیف سیکریٹری کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے آپریشن کلین اپ کی نگرانی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشوں کےنتیجے میں لاہور ڈوب گیا، اہم عمارات میں بھی پانی داخل

اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی امدادی آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی تھی۔

مریم نواز کی ہدایت پر امدادی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تیار کی گئی تھیں جو مسلسل کام کررہی ہیں، وزیراعلی کی ہدایت پر واٹرپمپس اور دیگر ضروری مشینری کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

سینیئر وزیرپنجاب کی شہریوں سے اپیل

انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے کہ والدین بارش کے پانی میں خود بھی نہ جائیں، بچوں کو بھی نہ جانے دیں، اسپتالوں میں ادویات ، زہریلے کیڑوں کے ڈنک کے علاج کی ویکسین کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد وادی کاغان میں پھنسے سیاحوں کا انخلا جاری

ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، نشیبی علاقوں سے عوام کو نکالنے سمیت تمام امدادی کاموں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp