کے ٹو کے ڈیتھ زون سے ریسکیو کی نئی تاریخ رقم، حسن شگری کی میت بیس کیمپ پہنچا دی گئی

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کے ٹو کے ڈیتھ زون سے ریسکیو کی نئی تاریخ رقم مقامی کوہ پیماؤں نے حسن شگری کی میت کو 8200 میٹر کی بلندی سے بیس کیمپ تک پہنچا دیا۔ کے ٹو کے ڈیتھ زون پر ٹمپریچر منفی 50 سے 60 تک گر جاتا ہے۔باہمت ریسکیو ٹیم نے مشن کو کامیاب بنایا۔

کے ٹو کی تاریخ میں پہلی بار چوٹی کے نزدیک واقع خطرناک اور دشوار گزار علاقے، جو ’بوتل نیک‘ کے نام سے مشہور ہے، سے کسی کوہ پیما کی میت کو نیچے لانے کا مشن کامیاب ہوا ہے، باہمت ریسکیو ٹیم میت کو نیچے لانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ ’کے ٹو‘ پر مہم جوئی، پورٹر جان کی بازی ہار گیا

ریسکیو ٹیم دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ بوتل نیک پر جاں بحق غریب ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر محمد حسن شگری کی میت لے کر بیس کیمپ پہنچ گئی۔

شگر سے تعلق رکھنے والے پورٹر محمد حسن گزشتہ سال بوتل نیک پر جاں بحق ہوئے تھے اور میت ’بوتل نیک‘ پر موجود تھی۔ جسے معروف کوہ پیما نائلہ کیانی اور اس کی ٹیم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:46 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر جھنڈے گاڑ دیے

میت نیچے لانے کا مشن معروف کوہ پیما نائلہ کیانی اور ڈپٹی کمشنر شگر کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔ سکردو سے تعلق رکھنے والے ہائی پورٹرز کی ریسکیو ٹیم نے محمد حسن کی میت جمعرات کی شام’کے ٹو ‘ بیس کیمپ پہنچا دی ہے ۔

میت کو لوکل پورٹرز کاندھوں پر اٹھا کر لائے ہیں۔ موسم صاف رہنے کی صورت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی گاؤں روانہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ باہمت ریسکیو ٹیم نے اس مشن کو کامیاب بنایا ۔لواحقین نے میت کو نیچے لانے کے لیے اپیل کر رکھی تھی۔ محمد حسن کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کے ٹو کو سر کرنے کا مشن، 4 پاکستانی خواتین بھی سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لیے تیار

شگر سے تعلق رکھنے والے صحافی عابد شگری کا کہنا ہے کہ ٹیم کی محنت کی وجہ سے میت کو بیس تک پہچایا گیا، جس کے بعد پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں شگر پہچا دیا گیا، جس کے بعد میت کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن