اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران کے خلاف 90 ہزار ڈالر کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے سچل تھانے میں ایس ایچ او، ایس آئی یو سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس پارٹی نے انہیں اغوا کرکے 90 ہزار ڈالر ٹرانسفر کرائے۔
مدعی کا مؤقف ہے کہ ایک پرائیویٹ گاڑی اور پولیس موبائل نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس نے غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو کے مطابق واقعہ 9 جولائی کو پیش آیا، کیس میں ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکاروں کو معطل کیا جا چکا ہے۔